دوتہائی اکثریت نہیں اسلئے ہم یہ کام نہیں کر سکتے، پرویز خٹک نے کیا کہہ دیا
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں اس لئے ہم بل پاس نہیں کروا سکتے
بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی، اختر مینگل کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو ہم نے واضح کہا کہ صوبائی خودمختاری میں کٹوتی کی حمایت نہیں کریں گے،جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں،.
وزیراعظم سے اختر مینگل کی ملاقات، مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی
اسی بات کر آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی واپسی این ایف سی میں کٹوتی نہیں کی جارہی، اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کے لئے دو تہائی اکثریت چاہئے ، اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کے حوالہ سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے. 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار