دو اعلی سرکاری افسر وزیراعلی پنجاب کے خلاف شراب کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو اعلی سرکاری افسر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شراب کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیارہو گئے ہیں

اس بات کا انکشاف اسلام آباد سے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عدنان عادل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا، عدنان عادل کا کہنا تھا کہ دو اعلی سرکاری افسر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شراب کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار۔ ان میں ایک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز شامل ہیں۔

عدنان عادل کا مزید کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ جب تک بزدار کیخلاف انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں ورنہ عمران خان انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیں۔

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نیب لاہورمیں پیش ہوئے، سوالات کے جوابات دیئے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب کو نیب کی تفتیشی ٹیم نے سوالنامہ دے دیا،نیب نے وزیر اعلیٰ کو سوالات کے جوابات جمع کروانے کی ہدایت دے دی،

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک سوالات کے جواب د یئے، بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب روانہ ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوئے تھے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر نییب نے طلب کیا تھا،نیب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرو اسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرایا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔

نیب کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔

عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply