دبئی کے 53 منزلہ ٹاورکوآگ لگ گئی شعلے کئی کلومیٹردورسے دکھائی دینے لگے
دبئی: دبئی کے 53 منزلہ ٹاورکوآگ لگا دی گئی ،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست میں واقع دبئی ٹاور میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دوجا ٹاور میں جمعرات کی شب اچانک آگ بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
#BREAKING: Fire breaks out in Dubai tower on Thursday https://t.co/0sb3buSROU pic.twitter.com/oazXVRaZWj
— Khaleej Times (@khaleejtimes) February 20, 2020
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد عمارت میں مقیم شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شیخ زاید روڈ پر واقع ورلڈ ٹرینڈ سینٹر کے بالمقابل عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے ہیں
Dubai Civil Defence is extinguishing a fire on the external facade of Duja Tower on Sheikh Zayed Road. The building has been evacuated to ensure the safety of all residents and no injuries have been reported.
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) February 20, 2020
عمارت کی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔ فائر فائٹرز کی بڑی تعداد عمارت کے باہر موجود ہے۔دبئی میڈیا آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق دوجا ٹاور 53 منزلہ ہے جس کی بالائی منزلوں پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔