دوبارہ گنتی میں ہم جیتیں گے،مریم نواز کا دعویٰ

0
30

دوبارہ گنتی میں ہم جیتیں گے،مریم نواز کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمداللہ ،ہم نے دوبارہ گنتی کا فیصلہ حاصل کرلیا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے دوبارہ گنتی میں ہم جیتیں گے،اپنے چوری شدہ ووٹ اورسیٹ حاصل کرنے کیلئے جوہوسکا کریں گے،این اے 249کے عوام کا حق حاصل کرکے ہی رہیں گے،

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے‌صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کی منظوری کی خبر سن پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ سرفہرست سیاسی حریفوں کے درمیان ووٹوں کے انتہائی کم فرق کی وجہ سے شفافیت کی خاطر یہ فیصلہ ہوا۔ یقینا ووٹ کی ساکھ ہی جمہوریت کی بنیاد ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا فیصلہ خوش آئند ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اللہ کا شکرادا کرتے ہیں امید ہے د وبارہ گنتی ہوگی توہم کامیاب ہونگے،

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ،الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ چھ مئی کو نو بجے دوبارہ گنتی ہو گی ،الیکشن کمیشن نے الیکشن لڑنے والی تمام جماعتوں‌ کو حکم دیا کہ وہ گنتی میں شریک ہوں،تمام جماعتیں 6 مئی کو آر او آفس پہنچ جائیں

Leave a reply