ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ، پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

0
64

ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ، پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی : میڈیا پراس وقت یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں وزیرصحت یاسمین راشد کی بیٹی عائشہ کے لئے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ بنایا گیا، انہیں گریڈ 19 میں ڈائرہکٹ/ پرماننٹ اپائنٹ کر کے ایکس پاکستان لیو بھی دے دی گئی اور وہ سرکاری نوکری لے کر لندن چلی گئیں۔

سٹی 42 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزادی کو نوازنے کے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیا شعبہ قائم کر کے انوکھے انداز میں بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا۔ وزیر صحت کی بیٹی کو براہ راست گریڈ انیس میں اسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کر لیا گیا۔

تاہم اس پر اب حکومت پنجاب کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان اظہر مشہوانی کا کہنا ہے کہ کل سے کچھ میڈیا چینلز ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔لیکن حقائق یہ ہیں کہ پنجاب کی دو میڈیکل یونیورسٹیوں KEMU اور FJMU نے گائنی کے شعبے میں 4-4 نئی specialties کا اضافہ کیا اور ہائرنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو نہ کوئی خصوصی رعایت دی گئی نہ یہ کوئی خصوصی ہائرنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماں بچے کی صحت کے بہت بڑے منصوبے پر کام کر ہو رہا ہے اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 7 نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالجز بن رہے ہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی جو کہ فیٹل میڈیشن کی سپیشلسٹ ہیں اور انگلینڈ میں پریکٹس کر رہی ہیں وہ کنگ ایڈورڈ میں ان 8 پوزیشنز میں سے ایک پر میرٹ پر، کنٹریکٹ پر، اسسٹنٹ پروفیسر سیلیکٹ ہوئیں اوریو کے سے اپنی نوکری چھوڑ کر پاکستان آ رہی ہیں، ڈاکٹر عئاشہ 4 ہفتےبعد مکمل طور پر کنگ ایڈورڈ جوائن کریں گی۔

Leave a reply