بھارت نے ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

0
27

اسلام آباد:بھارت نے پاکستانی ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے. اس سلسلے میں پاکستانی ڈاکٹروں کے نمائندگان نے بھارتی ہائی کمیشن سے مقبوضہ کشمیر تک انسانیت کی بنیاد پر ادویات کے ساتھ رسائی دینے کی درخواست کردی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری (اکانومکس اینڈ کامرس) اشیش شرما سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کے خواہش مند 21 ڈاکٹروں کو ویزا جاری کرنے کی درخواست تھی تاکہ وہاں مسلمان، ہندو، سکھ برادری وغیرہ کو علاج فراہم کیا جاسکے جو مہینے بھر سے جاری مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں’۔

اس سے قبل 30 اگست کو یو ایچ ایس اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (پی ایس آئی ایم) نے اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹروں کی متعدد ٹیموں کو مقبوضہ جموں و کشمیر بھیجا جائے گا تاکہ وہ کشمیریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرسکیں ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اور اس میں‌ انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں‌، بھارت نے کشمیری زخمیوں کی مرہم پٹی کی اجازت نہ دے کر اپنی اصلیت واضح کردی ہے

Leave a reply