نئی دہلی:7 سالہ بچے کے منہ میںسیکڑوں دانت ، بھارت کے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے 7 سالہ بچے کے منہ میں موجود 526 اضافی دانت نکال دیے۔اس دوران بچے کو سخت تکلیف سے گزرنا پڑا.
دوسری طرف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے شہر چینئی سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے منہ پر سوجن کی شکایت تھی جس پر والدین نے اُسے ڈاکٹرز کو دکھایا.ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ بچے کے جبڑے کا سائز مختلف ہے اور دونوں میں کوئی ٹھوس شے موجود ہے،
بچے کے منہ میں تین سال سے سوجن تھی، والدین نے کئی اسپتالوں میں دکھایا وقتی طور پر درد ختم ہونے کے علاوہ کوئی افاقہ نہیں ہوا جس کے بعد والدین اُسے ہمارے پاس لائے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کےمطابق بچے کے جبڑے میں چار سے پانچ سینٹی میٹر کے 526 چھوٹے بڑے دانت تھے جنہیں آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔والدین کے مطابق بچے کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے البتہ ڈاکٹرز نے اُسے اسپتال میں رکھا ہوا ہے اور دو روز بعد چھٹی دینے کا عندیہ دیا۔