ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی،حکم عدولی پر نوکری سے فارغ

0
26

لاہور:محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیرسایہ کمپنی نے ڈاکٹرز کے معاشی قتل کی ٹھان لی. پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تجت کام کرنے والی کمپنی نے ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگا دی.

پنجاب ہیلتھ فیسیلٹز مینجمنٹ کمپنی پنجاب میں مختلف ہیلتھ سنٹرز رن کررہی ہیں، پی ایچ ایف ایم سی (PHFMC) نے تمام ڈاکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ پریکٹس نہ کرنےکیلئے بیان حلفی جمع کروائے جائیں.

پنجاب کے 14 اضلاع میں 931 بنیادی مرکز صحت اور 5 دیہی مرکز صحت کام کررہے ہیں. مراسلے سے پنجاب بھر میں کام کرنے والے 700 سے زائد ڈاکٹرز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز پرائیویٹ پریکٹس، کاروبار یا کسی اور کاروباری سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتے، مراسلے میں بیان حلفی نہ دینے والے ڈاکٹرز کو نوکری سے برخاست کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے. مراسلے پرڈاکٹرز کمیونٹی میں تشویش پائی جارہی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ پریکٹس ہمارا بنیادی حق ہےہم کسی قسم کا کوئی الائونس بھی نہیں لےرہے.


Leave a reply