لاہور : آہ ! کرپشن کیس میں‌ سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیماری کے متعلق وہ حقائق کھل کر سامنے آگئے کہ اب بیماری کا بہانہ چلنا مشکل ہو جائے گا ، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیماری کا معاملہ، میاں نوازشریف کو گزشتہ ہفتے ذاتی معالج سمیت تین ڈاکٹرز نے چیک کیا، رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم مکمل صحت مند ہیں۔

ذرائع کےمطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے نوازشریف کاپی آئی سی کے ڈاکٹر، جیل ڈاکٹر اور ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے چیک اپ کیا تھا۔ جس کے بعد ذاتی معالج نے شریف میڈیکل کمپلیکس سے ٹیسٹ کروانے کا کہا، تاہم جیل حکام نے تمام ٹیسٹ آغا خان لیبارٹری سے کرائے۔

جیل حکام کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق نوازشریف مکمل تندرست ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مکمل چیک اپ کرتا ہے اور جب سے نوازشریف نے پرہیزی کھانا شروع کیا ہے تب سے صحت پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے۔

Shares: