بلاول کے دیس میں کتوں کا راج:آج پھر3 بچوں کوکاٹ لیا

0
30

کراچی: بلاول کے دیس میں کتوں کا راج:آج پھر3 بچوں کوکاٹ لیا ،اطلاعات کےمطابق کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی نہیں آسکی، قائد آباد میں آوارہ کتے نے 3 بچوں کو کاٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد کے ماروی گوٹھ میں آوارہ کتے نے 3 بچوں کو کاٹ لیا، 2 سالہ ماسٹر راجا، 3 سالہ بی بی ریحانہ اور 4 سالہ بے بی آسیہ گلی میں کھیل رہے تھے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کتے نے بچوں کو منہ اور سر پر کاٹا ہے، بچوں کو فوری طور پر اینٹی ریبیز ویکسین، ایمیون گلوبلن لگائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال میں اب تک 8 ہزار سے زائد کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کتے نے بچی سمیت 4 افراد کو کاٹ لیا تھا۔واقعہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں پیش آیا تھا، جہاں گھر کے باہر کھیلتی بچی کو پاگل کتے نے کاٹ لیا تھا، کتا اس سے پہلے بھی 3 افراد کو اپنا نشانہ بنا چکا تھا۔

بچی سے متعلق جناح اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ بچی کو قومی ادارہ برائے اطفال میں داخل کیا گیا تھا۔ بچی کی حالت بہتر ہے تفصیلی معائنے کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply