بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

0
28

بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع بنو کے علاقہ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ آوروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے پولیس اطلاعات کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہیں رکے اور مزاحمت پر پولیس پر حملہ کردیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے.

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سال 2022 دسمبر 7 کو بنوں میں  کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں بھی پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تھا. پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا تھا. دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا ڈی آئی خان پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی کے قریب ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی خان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک ریسپانس فورس پہنچ گئی، جس کا ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس فورس کی طرف سے جوابی حملے میں نعرۂ تکبیر اللّٰہ اکبر بلند کیا گیا. ڈی پی او شعیب خان بھاری نفری کے ہمرہ موقع پر پہنچ گئے تھے. پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئے تھے تاہم کوئیک ریسپانس فورس کی طرف سے حملہ آوروں کا تعاقب جاری رہا تھا واضح رہے کہ انسداد پولیو کی سیکیورٹی ٹیم پر 2 دن میں یہ تیسرا حملہ تھا۔


دوسری جانب ایک کاروائی میں پشاور تھانہ متنی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام جبکہ ملزم گرفتار کرلیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق ملزم موٹر کار کے ذریعے ایمونیشن درہ آدم خیل سے پشاور اور بعد ازاں دوسرے شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کاروائی کے دوران 6400 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے.

Leave a reply