کراچی کے کتے کنڑول سے باہر ہیں ، میئر کراچی وسیم اخترنے بے بسی کا اظہار کردیا

0
29

کراچی: کراچی کے کتے کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں‌ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وسیم اختر نے کہا کہ کتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ہے، کتوں کی تعداد اتنی ہوگئی ہے کہ کے ایم سی کے کنٹرول سے باہر ہے۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کتوں کو کچرے کے ڈھیروں سے خوراک ملتی ہے، کتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوئیں اب درست کرنے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے، صوبے، وفاق قانون سازی، پالیسیاں بناتے ہیں، یہاں الٹا چل رہا ہے۔

Leave a reply