دوہری شہریت کس کس کی؟ ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب

FBR

پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے افسران کی دوہری شہریت سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف بی آر کے مختلف ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کریں، جن میں ان افسران کے اہل خانہ کی معلومات بھی شامل ہوں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تفصیلات کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے جمع کرایا جائے۔ افسران کی معلومات میں ان کا نام، عہدہ، گریڈ اور ملازمت میں شمولیت کی تاریخ شامل کی جائے گی۔ ایف بی آر کے اس حکم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر دوہری شہریت پیدائشی نہیں بلکہ بعد میں اختیار کی گئی ہو، تو اس کی تاریخ بھی فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب حکومت مختلف محکموں اور اداروں میں دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی معلومات اکٹھا کرنے کے حوالے سے سرگرم ہو گئی ہے تاکہ اس سلسلے میں مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

حکومت صحت سہولتوں کی فراہمی کئلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ،وزیراعظم

محسن نقوی کے ساتھ تصویر کیوں؟عمران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پربرس پڑے

Comments are closed.