ڈولفن فورس کو فرسٹ ایڈ اور نفسیاتی تربیت دینے کا فیصلہ

0
44

لاہور:پنجاب پولیس حکام ڈولفن فورس اہلکاروں کے ذہنی تناو اور غصے سے تنگ آگئے.اس اذیت سے بچنےکے لیے پنجاب پولیس نے ڈولفن اہلکاروں کو ذہنی تناؤ اور غصہ پر قابو پانے کیلئے ماہرین نفسیات کی مدد حاصل کرلی گئیں۔ ڈولفن ہیڈآفس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افسران بالا کو ماضی میں ڈولفن پولیس کیخلاف مشتعل ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر ان کو ذہنی تناؤ اور حالات سے پُرامن رہ کرکے مقابلہ کرنے کیلئے نفسیاتی کورس کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی کے سائیکولوجی ڈیپارٹمنٹ سے مدد لی گئی ہے اور جن اہلکاروں کیخلاف برے رویے کی شکایات موصول ہوئیں ہیں انہیں ماہرین نفسیات لیکچر دیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہےکہ اکثر اوقات ٹریفک حادثہ کی اطلاع پر ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار ریسکیو1122 سے بھی پہلے جائے وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں، لہٰذا جب ڈولفن اور پی آر یو فورس کے اہلکار موقع پر پہنچیں تو وہ ٹریفک حادثے میں زخمی کو طبی امداد بھی فراہم کریںڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ فورس کو ابتدائی طبی امداد دینے کا کورس بھی کروایا جائے گا۔ فرسٹ ایڈ کٹ کو ڈولفن فورس اور پی آر یو فورس کی یونیفارم کا حصہ بنایا جائے گا۔

ڈولفن فورس کے ہیڈ آفس ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا کہ ریڈ کریسنٹ سے ڈولفن فورس کا ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ڈولفن اور پی آریو فورس کے اہلکاروں کو ریڈکریسنٹ ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دے گا۔ ریڈ کریسنٹ کی جانب سے ڈولفن پولیس کو فرسٹ ایڈ کٹ بھی فراہم کی جائے گی جو وہ اپنے یونیفارم کی بیلٹ کے ساتھ ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

Leave a reply