ڈالر کی اونچی اڑان،189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

0
28

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پھرآؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، آج کاروبار کے دوران ڈالر 189روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

باغی ٹی وی : ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 3.39 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 12.10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اب تک 20.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.07 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند پر ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ایک شخص 10 ہزار ڈالر خرید سکتا ہے اور سفری سہولت کے لیے ایک سال میں 60 ہزار تک ڈالر خریدا جا سکتا ہے۔

Leave a reply