ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 230 روپے کا ہوگیا

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

جمعرات کو بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی کا لین دین شروع ہوا تو ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر تھا لیکن ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران ہی اس کی قدر ایک روپیہ 11 پیسے اضافے سے 219 روپے 49 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 230 روپے ہوگئی ہے۔ 3 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

فاریکس ایکسچینج ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ درآمدات کنندگان اور بینک اوپن مارکیٹ سے ڈالرز کی خردیاری کررہے ہیں جب کہ اس صورت حال میں سٹے باز عناصر بھی سرگرم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض قسط کی منظوری کا امکان ہے ، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تگڑا ہوگیا تھا اور اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں اس کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا تھا جسکے ڈالر 227 روپے کا ہوگیا تھا.
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے بڑھ پر 217 روپے 66 پیسے ہوگئی تھی، بدھ کے روز بھی اس میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 85 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 51 پیسے پر جاپہنچا ہے۔

دوسری جانب اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو پر لگ گئے تھے، پیوسہ دنون بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے ہوگیا تھا جب کہ بدھ کو اس کی قدر مزید 4 روپے بڑھ کر 227 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے،اس صورتحال میں حکومت اور اسٹیٹ بینک نوٹس لے۔

Comments are closed.