ڈالر ہوا مزید مہنگا

0
82

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.14 سے بڑھ کر 166.75 روپے کا ہوگیا ہےگزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

اس سے پہلے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیاتھا جو اگلے ہی دن بہتر ہوکر اپنی اسی قیمت پر آگیا تھا. ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تین روز میں ڈالر 7.33 روپے مہنگا ہوا ہےصرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave a reply