ڈالر کے مقابلے روپے کا مسلسل تگڑا ہونا ، پاکستانی معیشت کے لیے خوشی کی خبر لے آیا

0
28

ڈالر کے مقابلے روپے کا مسلسل تگڑا ہونا ، پاکستانی معیشت کے لیے نئی نوید لے آیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، روپیہ مسلسل اپنی قدر برقرار رکھے ہوئے ہے. حالیہ دنوں ڈالر کے مقابلےروپےکا مستحکم ہونا پاکستانی معیشت میں بہتری کی علامت سمجھا جارہا ہے. روپیہ مسلسل تگڑا ہو رہا ہے. تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3اعشاریہ 1 فیصد قدر بڑھنے کی وجہ س ایشیاء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں کی فہرست کا حصہ بن گیا ہے اور مسلسل بہتر کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ 3 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درآمد کنندگان سے ڈالر کا مطالبہ مارکیٹ میں دب کر رہ گیا ہے۔
اس بہتری کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے. پاکستان کے بیرونی قرضوں‌میں ایک ہزار 56 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے.

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ، مضبوط ترسیلات زر ، ادائیگی کی پوزیشن میں توازن میں بہتری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آمد میں اضافے نے روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
فاریکس ڈیلر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا، امید ہے کہ اگلے دو تجارتی سیشنز کے دوران روپیہ ڈالر کے مقابلہ میں 157 روپے کی سطح پر آجائیگا۔

Leave a reply