مزید دیکھیں

مقبول

آرمی چیف کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ویڈیو،مقدمہ درج

لاہور: سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے...

فلسطین میں نسل کشی ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے،روسی قونصل جنرل

کراچی میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف...

رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

پنجاب میں دو دنوں میں گندم کی فصلوں...

امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو فوری ریلیف دے دیا

امریکی سپریم کورٹ ہنگامی فیصلے میں ممکنہ طور...

گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

گوجر خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) پیر...

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے سے کئی ڈالرز ملنے کے باوجود بھی ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران انٹر بینک میں روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے.
https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1683436888512921601
جبکہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 92 پیسے ہو گیا۔ علاوہ ازیں مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ادھر کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 293 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف یورو کی قیمت 319 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194 روپے، کینیڈین ڈالر 218 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، کویتی دینار 937 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 134.08 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جبکہ حصص مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت انداز ریکارڈ کیا گیا اور صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کی بڑھوتری دیکھی گئی، تاہم اس دوران غیر یقینی کے باعث اُتار چڑھاؤ غالب آ گیا، دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں تیزی کی سطح 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

جبکہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 134.08 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46054.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.29 فیصد کی بہتری دیکھی گئی علاوہ ازیں 15 کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار 51 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 225300 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قدر 2143 روپے اضافے کے بعد 193158 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔