امریکی‌ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ڈالر کی قیمت 287 روپے 3 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
Dollar

کراچی: انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 3 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
https://x.com/StateBank_Pak/status/1724028005151035808?s=20
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 52 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 55 پیسےکا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 289 روپےکا ہے،انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا-

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 13 پیسےمہنگا ہونے کے بعد ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،اسحاق ڈار

Comments are closed.