ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی،اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین 82 ہزار کی سطح پر
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے-
باغی ٹی وی : آج بھی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آ گیا ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے ، 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے رجحان کے باعث نئی تاریخ رقم ہو گئی ،انڈیکس نے 82 ہزار کی حد عبور کر لی
پی ٹی آئی ممبران کی حراست کا معاملہ، آئی جی کو جواب جمع کرانے …
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ 82 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، وزارت داخلہ و ایف …
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔