ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
42
ڈالر-کی-قدر-ملکی-تاریخ-کی-نئی-بلند-ترین-سطح-پر-پہنچ-گئی #Baaghi

پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آج امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 56پیسے کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعدڈالر 169روپے دو پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

‏انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے 94 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی بدھ کے روز بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 169 روپے 63 پیسے کی سطح پر آگیا تاہم کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کی قیمت 169.15 کی سطح پر آگئی۔

رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔

فضا علی اسپتال داخل ،مداحوں سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست

سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 168 روپے تک اوپر جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں اضافہ16 روپے اضافہ ہو کر 168 روپے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ پاکستانی معیشت پربراہ راست اثرانداز ہوتا ہے گزشتہ سال ڈالرکی قیمت 169 روپے تک پہنچ گئی تھی مالی سال2019-20 کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالرکی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 158 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 159 روپے پرٹریڈ کررہی تھی۔

وزیراعظم کل تاجکستان کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

دسمبر2019 تک ڈالرکی قیمت 155 اور158 کےدرمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن مارچ2020 کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کےحوالے سے بھاری رہا 23 مارچ کوکورونا وبا سے بچاؤ کیلئےلاک ڈاؤن کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے صرف 4 روز بعد ڈالر10 روپےتک مہنگا ہو کرملکی تاریخی کی بلند ترین سطح 169 روپے تک چلا گیا تھ سال2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرا جون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔

پاکستان میں ناخواندگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، اس فہرست میں پاکستان کونسے نمبر…

Leave a reply