ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے-
باغی ٹی وی :ڈالر کی قیمت 197 روپے سے بھی اوپر چلی گئی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 51پیسے مہنگا ہو گیا۔ڈالر کی قیمت197 روپے25 پیسے ہو گئی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ریکارڈ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین معاشیات کے مطابق سیاسی صورتحال میں غیر استحکام اور آئی ایم ایف سے قرض کی معطلی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کے نتیجے میں روپے پر دباؤ مسلسل بڑھتا جارہا ہے گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 1.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے بڑھی تھی۔
عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز
17 مئی کو یورو کی قیمت میں 3.70 روپےتک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 6 روپے کااضافہ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی خبروں کے اثرات سے کرنسی مارکیٹ میں بھی بے چینی نظر آتی ہے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافے سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے ،منگل کو بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں تھا۔