روپے کے مقابلے ڈالر کو پھر پر لگ گئے

0
32

روپے کے مقابلے ڈالر کو پھر پر لگ گئے
روپے کی قدر سمنبھلنے کے بعد ایک بار پھر امریکی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں ، ڈالر کے مقابلے میں روپے پھر سے بے قدری کا شکار ہے . امریکی کرنسی مزید 37 پیسے مہنگی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 37 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 154 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے.

واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

Leave a reply