روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

پاکستانی روپیہ ستمبر میں اب تک دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی
0
16
Dollar

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے

جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ مین ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 289 روپے میں فروخت ہورہا ہے لیکن واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح سے 19 روپے 36 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

پاکستانی روپیہ ستمبر میں اب تک دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی جبکہ روپیہ کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی بڑھتی قدر کو بریک لگانے کیلئے حکومتی کوششیں کام کر گئیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر کی قدر میں کمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل 17ویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے نے ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تاہم آج کے سیشن کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی میں 1.01 روپے کا اضافہ ہوا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا اور یہ آج 287.74 روپے پر بند ہوا۔ یہ 10 اگست کے بعد یعنی سات ہفتوں میں روپے کی ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی ہے۔
یوں تو رواں سال کے دوران مجموعی طور پر روپے کی قدر میں 21 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال میں روپے کی قدر میں 0.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم رواں ماہ (ستمبر) میں روپے کی قدر میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ یاد رہے کہ بدھ کے روز بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں آج دیگر تمام بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔ یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2.58 روپے، برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 0.85 روپے اور آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں 0.87 روپے کا اضافہ ہوا اور کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں 0.56 روپے، یو اے ای درہم کے مقابلے میں 0.27 روپے اور سعودی ریال کے مقابلے میں 0.26 روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ستمبرکو ختم ہوئے ہفتے میں 2.48 کروڑ ڈالر کم ہوئے تاہم اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ستمبر تک 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہے۔
خیال رہے کہ مرکزی بینک کے اپنے ذخائر 5.86 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.63 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 3.38 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.52 ارب ڈالر رہے۔

Leave a reply