ڈالراور نوادرات افغانستان سے باہر لے جانے پرپابندی ہے:افغان طالبان

0
29

کابل ڈالراور نوادرات افغانستان سے باہر لے جانے پرپابندی ہے:اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ افغان شہری ڈالر اور نوادرات کو افغانستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے منتقل کرنے سے گریز کریں۔

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا ہےکہ خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ سامان ضبط کرلیا جائےگا اور ایسے افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

خیال رہےکہ طالبان نے وادی پنجشیرکے علاوہ پورے افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے اور طالبان کی جانب سے مختلف اہم انتظامی عہدوں پر تقرریاں بھی کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جرمن چانسلر نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے اوراس سلسلے میں رابطے جاری ہیں

جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانوں کو ملک سے لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جرمن فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو پیچھے چھوڑ دیں، برلن 31 اگست کے بعد بھی لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرے گا۔

جرمن سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں پچھلے 20 سال کی پیش رفت کو بچانا ہے تو طالبان سے بات کرنا ہوگی۔

جرمن چانسلراینگلا مرکل کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اب افغانستان امن کی بحالی سب سے زیادہ ضروری ہے اور اس کےلیے عالمی برادری کوشاں ہے

Leave a reply