آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی مسلسل اڑان جاری ہے، ڈالر نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا. ڈالر 153 روپے کا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 153 روپے تک پہنچ گیا ہے انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہو کر 152 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا جس سے بیرونی قرضوں میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 4 کاروباری روز کے دوران 10 روپے 60 پیسے بڑھا ہے۔ منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا ڈالر 152 روپے پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 153 روپے تک ڈالرپہنچ گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں گیارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے بھر پور احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں