ڈالر کی اونچی اڑان جاری، بیرونی قرضے میں کتنا اضافہ ہوا؟ اہم خبر

وفاقی حکومت کے جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد ڈالر کی مسلسل اڑان جاری ہے، ڈالر نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، آج انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہونے سے 156 روپے 85 پیسے کا ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے،. انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا،ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 820 ارب کا اضافہ ہوا ہے.

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ماہانہ اوسط درآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر جبکہ برآمدات لگ بھگ 1 ارب 70 ڈالر کروڑ ڈالر ہے، ترسیلات زر خسارے کو پورا کرنے میں کچھ حد تک تو مدد کرتے ہیں مگر اب بھی ڈالر کی طلب کافی حد تک زیادہ ہے کیونکہ ہر ماہ لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں بھی ہو رہی ہیں .

.ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے .

Comments are closed.