
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلے 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے کا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ایک روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوکر ایک روپے 78 پیسے اضافے کے ساتھ 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 152 پر پہنچ گیا۔