ڈالرز خریدنے اور باہر بھیجنے پر نئی پابندی

0
54

ڈالرز خریدنے اور باہر بھیجنے پر نئی پابندی لگا دی گئی

سالانہ ایک لاکھ ڈالر یا مساوی غیر ملکی کرنسی کو خریدنے پر پابندی لگ گئی ،سالانہ ایک لاکھ ڈالر یا مساوی غیر ملکی کرنسی باہر بھی نہیں بھجوائی جاسکے گی اسٹیٹ بینک نے کرنسی ایکس چینج کمپنیز کو حکم نامہ جاری کردیا ایکسچینج کمپنیاں 1,000 امریکی ڈالر (یا دیگر کرنسیوں میں مساوی)سے زائد کی فروخت پر سپورٹنگ دستاویزات حاصل کریں گی ایکس چینج کمپنیز صارف سے لین دین کا مقصد لازمی معلوم کریں گی

ایکسچینج کمپنیاں اتھارٹی لیٹرز پرلین دین نہیں کریں گی،ایکس چینج کمپنیاں صرف کمپنی کی مجاز آوٹ لیٹس پر لین دین انجام دیں گی اورصارفین کو ڈلیوری کی خدمات مہیا نہیں کریں گی

ترمیم مرکزی بینک کے قواعد میں موجود چیپٹر 3 کے پیراگراف 9 اور چیپٹر 8 کے پیراگراف 12 میں ایکسچنج کمپنیوں کے بزنس کے حوالے سے دی گئی ہدایات کے مطابق کی گئی ہیں ان ترامیم کے مطابق تمام ایکسچینج کمپنیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص ایک روز میں 10 ہزار ڈالرز سے زیادہ اور ایک سال میں ایک لاکھ ڈالرز سے زیادہ غیر ملکی کرنسی نقد یا ترسیلات کی صورت میں نہیں خرید سکتا ،نئے قواعد کے مطابق کوئی بھی شخص اب بھی تعلیمی اور طبی اخراجات کے طور پر سالانہ بالترتیب 70 ہزار اور 50 ہزار ڈالر بینک کی انوائس پر بھیج سکتا ہے

Leave a reply