اب ڈولفن پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی شروع کردی ، کاغذات نہ ہونے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

0
19

لاہور : کبھی پنجاب پولیس تو کبھی وارڈن ہروردی والے اپنے ہی ہم وطنوں پر غصہ نکالنے لگے ، ابھی پولیس تشدد سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہے تو دوسری طرف اب ڈولفن پولیس نے بھی وہی طریقہ اختیار کرلیا ہے ، اطلاعات کے مطابق کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے کاغذات نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، آجی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ڈولفن اہلکاروں کو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے تشدد کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں محمد وقاص، احسن، وقاص، احمد شامل ہیں،دوسری جانب ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے انکوائری شروع کردی۔

Leave a reply