ڈونلڈ ٹرمپ نے شکست کےڈرسےصدارتی انتخابات ملتوی کرنے کااشارہ دے دیا

0
33

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے شکست کےڈرسےصدارتی انتخابات ملتوی کرنے کااشارہ دے دیا ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد رواں سال نومبر میں ہونا ہے، اس ضمن میں سیاسی جماعتوں نے صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

امریکی قوانین کے مطابق صدر ٹرمپ کی مدت رواں سال مکمل ہوگی جس کے بعد نومبر میں نئے انتخابات ہوں گے اور پھر ووٹ کے ذریعے نئے صدر کا چناؤ کیا جائے گا۔

اگر اپنے مقررہ وقت یعنی نومبر میں ہی انتخابات کا انعقاد ہوا تو امریکی شہریوں کی بڑی تعداد ڈاک کے ذریعے ہی ووٹ کاسٹ کرے گی۔

امریکا کے موجودہ صدر ٹرمپ نے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کو ناقص قرار دیتے ہوئے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ڈاک کےذریعےووٹنگ ناقص اوردھاندلی زدہ ہوگی، جو ہمارے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنے گی‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’مناسب انداز میں درست ووٹنگ تک انتخابات کوملتوی کیاجائے‘۔ امریکا کے ماہر قوانین اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کے تحت ٹرمپ کو انتخابات ملتوی کرنےکا اختیار حاصل نہیں بلکہ یہ اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے‘۔

Leave a reply