امریکی صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

0
29

امریکی صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کو مارنے اور شدید زخمی کرنے کا زمہ دار تھا، اور مستقبل میں بھی یہی کرنے جا رہا تھا، لیکن پکڑا گیا، وہ بالواسطہ یا بلا واسطہ لاکھوں لوگوں کو مارنے کا زمہ دار تھا جن میں بڑی تعداد حالیہ ایرانی مظاہرین کی ہے لیکن ایران کبھی یہ تسلیم نہیں کرے گا۔ایران کے لوگ بھی اس سے نفر ت کرتے تھے اور خوف بھی کھاتے تھے، جنرل قاسمی کو بہت پہلے ہی مار دینا چاہئے تھا۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے

Leave a reply