پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر

0
43

کراچی : گورنمنٹ آف سندھ نے صوبے میں چندہ، عطیات،خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے نیا قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ، جس کے تحت خیراتی اداروں، پروموٹرز، اور فنڈ ریزنگ مہم کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔مسودے کے مطابق 50ہزار روپے سے زائد ملنے والی عطیات بینک میں جمع کرانا ہوں گے اور خلاف ورزی پرخیراتی اداروں،ٹرسٹیز پر10لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان پر لگائی گئی پابندیوں کے پیش نظر کیا جارہاہے، ذرائع کے مطابق مسودے میں کہا گیا ہے کہ خیراتی اداروں،پروموٹرز،اور فنڈ ریزنگ مہم کورجسٹرڈکراناہوگا اور چندہ ،عطیات دینے والوں کوذرائع آمدن بتانا ہوں گے جبکہ خیراتی ادارے کو چندہ جمع کرنے کے مقاصد پیشگی واضح کرنا ہوں گے۔

مسودے کے مطابق سندھ چیرٹی کمیشن اور چیریٹی رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، خیراتی ادارہ تمام مالی حسابات کا مفصل ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا۔قانونی مسودے میں کہا گیا خیرات، عطیات، چندہ کاروبار، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوگا، خیراتی ادارے کی تمام مالی، سماجی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی، سندھ چیریٹی کمیشن قانون کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخی کا مجاز ہوگا۔

Leave a reply