ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

شمال مغربی چین میں منعقدہ غیر ملکی فلموں کے میلے میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائی گئی پہلی اینی میٹڈ فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘‘ پریمیئر کیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ 7 روزہ نمائش میں واحد غیر ملکی فلم، اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کو سات شو کے ساتھ شیان کے 15 نامزد سینما گھروں اور تھیٹروں میں سے دو میں دکھایا جا رہا ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مذکورہ فلم اس سے قبل دسمبر 2021 میں چین بھر میں دکھائی جا چکی ہے جو کہ اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کے بعد چین میں ریلیز کی جانے والی دوسری اینی میٹڈ پاکستانی فلم ہے۔کہا جا رہا ہے کہ فلم

ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے. یہ اینیمیٹڈ فلم شیان بایلو فنگخا ٹورزم کلچرکمیونیکیشن کمپنی لمیٹیٹڈ،شن ینگ جیاین(شن ای ) فلم کلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیٹڈ،دانشی پیکچرز(شیامن)کلچر میڈیا کمپنی لمیٹیٹڈ اور پاکستان کے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق10 نمائشی تھیمز میں تقسیم اوریجن ویسٹرن فلم فیسٹیول 2022 میں کل 300 نمائشوں کے ساتھ 31 فلمیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے بھی اینیمیٹڈ فلمز بنا چکی ہیں ان فلموں کو بھی کافی پذیرائی ملی.

Comments are closed.