fbpx

‏آج کے بعد مجھے سفارش کیلئے فون نہ کروانا:عمران خان بیرسٹرسلطان پربرہم

مظفرآباد:‏آج کے بعد مجھے سفارش کیلئے فون نہ کروانا،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک ایسی خبربڑی تیزی سے گردش کررہی ہے کہ جس کو اگردرست مان لیا جائے تویہ ایک بہت بڑی خبر ہے

ذرائع کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک خبرگردش کررہی ہے جس میں آزادکشمیرکے انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ‌کی دوڑ کے حوالے سے اہم گفتگوشامل ہے

سوشل میڈیاپرپھیلنے والی اس خبر کے مطابق دودن قبل وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کے وزیراعظم کے لیے انٹریوز کیے تھے ، اس دوڑ میں چارلوگ شامل ہیں جن میں سے ایک بیرسٹرسلطان محمود بھی شامل ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بیرسٹرسلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان کوکہیں سے فون کروایا ہے جس میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ ان کو وزیراعظم بنایا جائے

ذرائع کے مطابق اس ٹیلی فون پرکپتان سخت ناراض ہوئے ہیں اورانہوں نے سلطان محمود سے کہا ہے کہ انہوں نے بہت غلط کام کیا ہے اورآئندہ ایسی غلطی نہ کرنا

ادھر اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق یا اس خبر کی تردید نہیں آئی کہ جس کے بعد کسی فریق کا موقف شامل کیا جائے تاہم اگریہ درست مان لیا جائے تو اس کا مطلب واضح ہے کہ کپتان کسی سے ڈرنے والا نہیں اوراس کے بعد کپتان ان چارامیدواروں کے علاوہ بھی کسی کووزیراعظم کے لیے مقرر کرسکتے ہیں اورایک نام اس حوالے سے اہم جانا جارہا ہے