کیا جسے انگریزی نہیں آتی وہ شہر نہ جائے !اسلام آباد میں ہوٹل مینجرکی انگریزی :وزیراعظم کی وضاحت

0
28

اسلام آباد:کیا جسے انگریزی نہیں آتی وہ شہر نہ جائے !اسلام آباد میں ہوٹل مینجرکی انگریزی :وزیراعظم کی وضاحت ,اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے ہوٹل میں منیجر کی جانب سے ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے پر مالکان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہوٹل منیجر اویس عطا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے ۔ ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ہوٹل کے منیجر نے کہا کہ میڈم نے مزاحیہ انداز میں ایک ویڈیو بنائی جو وائرل ہو گئی ۔

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=w-A-Ak13awY

دس سال سے ان کے ساتھ کام کررہا ہوں، مالکان کا رویہ خاندان جیسا ہے، مزاحیہ انداز میں ویڈیو بنائی گئی، اس میں تضحیک کا کوئی عنصر نہیں تھا ۔ ان کے ساتھ تعلق ایک فیملی ممبر کی طرح ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں ہائی فائی لوگ آتے ہیں ، جتنی انگریزی وہ بولتے ہیں اتنی سمجھ لیتا ہوں، ویڈیو فنی انداز میں بنا رہے تھے، اس لیے اچانک انٹرویو پر تھوڑا ہچکچا گیا، اس لیے جو منہ میں آیا بول دیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہوٹل مالکہ کا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا کہ وہ میری یا کسی تذلیل کرے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے والے مینجر اور ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ٹویٹر صارفین نے کافی غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ ویڈیو گذشتہ رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ٹویٹر صارفین نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے پر اسلام آباد میں موجود کینولی ریسٹورنٹ مینجر کا تمسخر اُڑانے والی خواتین مالکان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مینجر سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے بھی سخت ناراضگی کا اظہارکیا ہے اورکہا کہ لوگوں کی عزت کا پاس کیا کریں

Leave a reply