اداکاری پسند نہیں ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی

0
66

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو تنازعات کا شکار رہتی ہیں، انہوں نے ھال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جہاں بہت سارے موضوعات پر بات چیت کی وہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں جب ٹک ٹاکر نہیں تھی اس وقت ٹیچر تھی ، ٹیچنگ ٹک ٹاک شروع کرتے ساتھ ہی چھوڑ دی. انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاکر کہلوانا اچھا لگتا ہے . مجھے اداکاری کی بہت ساری آفرز آئیں لیکن مجھے اداکاری کرنا نہیں‌پسند ہاں لیکن بہت سارے ہیروز ضرور پسند ہیں جن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی . انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگانا بہت آسان ہوتا ہے اسکو ثابت کرنا بہت

مشکل ہوتا ہے. میری حالیہ وڈیوز میری قریبی دوستوں نے وائرل کیں اور مجھے بہت افسوس ہے کہ انہوں نے ایسا کیا. یاد رہے کہ حریم شاہ کی چند روز قبل ناقابل اعراض حالت میں‌کچھ وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ، جس کے بعد ان کے نام کا دو تین دن تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہےکہ ان کی ایسی وڈیوز صندل خٹک نے جاری کی ہیں وہ مجھ سے جلتی ہیں.

Leave a reply