کھانا ضائع نہ کریں بلکہ اسکومستحق افرادمیں تقسیم کرنےکےطریقےاپنائیں:عارف علوی

0
28

اسلام آباد:کھانا ، رزق اللہ کا انعام ہے اس کی بے قدریں نہ کریں ،ان خیالات کا اظہارکرتےہوئے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کھانا ضائع نہ کریں بلکہ اسکو مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے طریقے اپنائیں۔

 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھرتعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری:عارف علوی…

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غذائی تحفظ کے عالمی دن 7 جون کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر صحت کے لیے مضر صحت غذا سے پیدا ہونے والے مضر اثرات کی روک تھام پر توجہ مبذول کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن مضر صحت غذا سے پیدا ہونے والے خطرات کی روک تھام، انکی تشخیص اور محفوظ خوراک تک رسائی کی طرف توجہ دلاتا ہے، ہمیشہ صاف ستھری جگہوں سے کھانا کھائیں اور صفائی کے اچھے معیار کو برقرار رکھیں۔

عارف علوی نے کہا ہے کہ کھانا ضائع نہ کریں بلکہ اسکو مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے طریقے اپنائیں، غذائی تحفظ اقوام متحدہ کے اہداف میں شامل ہے جسکا مقصد بھوک کو ختم کرنا، غذائیت کو بہتر بنانا، زراعت کو فروغ دینا اور غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اقدامات کو بروئے کار لانا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا نوید اقبال کے بھائی سے رابطہ، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کو غذائی تحفظ کے معیار کو اپنانے کے لیے کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا چاہیےاورعوام کو صاف ستھری غذا کی ترغیب دینے کے پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک بنانے والی کمپنیوں کو خوراک کے تحفظ کے معیار کو برقرار رکھنا چاہیے اور صاف اور محفوظ خوراک کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیے، تعلیمی اداروں اور دوسرے اداروں کو محفوظ خوراک کے استعمال کی تعلیم دینی چاہیے۔

ے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف

عارف علوی نے کہا ہے کہ محفوظ خوراک کا استعمال ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے اگر ہم سب مل کر کام کریں تو اپنی صحت کے لیے محفوظ خوراک کے استعمال کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

Leave a reply