بھارتی فوج پرقیامت ٹوٹ پڑی:چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں سے جھڑپوں میں 31 بھارتی فوجی ہلاک

0
33

نئی دہلی :بھارتی فوج پرقیامت ٹوٹ پڑی:چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں سے جھڑپوں میں 31 بھارتی فوجی ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں کم از کم 31 بھارتی فوج ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوچکے ہیں اورابھی جھڑپیں جاری ہیں

 

عالمی ذرائع ابلاغ نے بھارتی میڈیا اوربھارتی وزارت دفاع کےحوالے سےانکشاف کیا ہےکہ گزشتہ روز ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور اور سکما کے جنگلات پرمشتمل ماؤ نواز باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں 2 ہزار سے زائد بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا۔

 

اس دوران ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں متعدد اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوگئے اور پچھلے دو روزمیں 8 اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم آج بھارتی حکام نے جنگل سے مزید 23 بھارتی فوجیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

 

حکام کے مطابق 31 زخمیوں میں سے 7 کو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور منتقل کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ متعدد فوجی اہکار لاپتہ ہیں‌ جن کی تلاش جاری ہے جبکہ حملے کے بعد ماؤ نواز باغی بھارتی فوجیوں کا اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور جوتے بھی اتار کر فرار ہوگئے۔

 

دوسری طرف کشمیرسے بھی ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ کشمیری مجاہدین کی طرف سے بھارتی فوجیوں پرحملوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے اورپچھلے چند دنوں‌کے اندر متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں‌

 

Leave a reply