دور حاضر کے لکھاریوں کو ڈرامہ لکھتے ہوئے تہذیب کو نہیں بھولنا چاہئے انور مقصود

معروف ادیب و دانشور انور مقصود کا کہنا ہے کہ دور حاضر کے لکھاری ڈرامہ لکھتے ہوئے تہذیب بھولتے جارہے ہیں

باغی ٹی وی مکی رپورٹ کے مطابق انور مقصود کا کہنا ہے کہ دور حاضر کے لکھاری ڈرامہ لکھتے ہوئے تہذیب بھولتے جارہے ہیں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے جس طرح آرٹس کونسل کو آباد کیا نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کو بھی ایسے ہی آباد کریں اپنےخیالات کا اظہار انور مقصود نے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ شام شگفتار انور مقصود اور شہزاد شرجیل کے ساتھ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر انور مقصود نے اپنے مخصوص اندازِ بیاں میں جون ایلیاء غالب اور داغ کے خط شرکاء کو پڑھ کر سنائے جس سے تمام لوگ خوب محفوظ ہوئے علاوہ ازیں انور مقصود نے اپنی بہن زہرا نگاہ کی نظمیں بھی پڑھ کر سنائیں

تقریب میں مزاح نگار شہزاد شرجیل نے مختلف موضوعات پر مبنی مزاح سے بھرپور اقتباسات پیش کیے جس پر شرکاء کی جانب سے انہیں سراہا گیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں تہذیب و ثقافت کو بڑھانے والا کوئی ادارہ موجود نہیں تھا ہم نے یہ بیڑا اٹھایا اور اب آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ ہے انھوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ آرٹس کونسل میں ملک کی پہلی فائن آرٹ یونیورسٹی کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.