دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان
دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا.
آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا.بابر اعظم قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے.ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل اور محمد حسنین شامل ہیں .افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ،محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے.
آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیا
اظہر علی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے.دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل اور افتخار احمد شامل ہیں.
ان کے علاوہ عمران خان سینئر، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس اور محمد رضوان،موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا
قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ 26 اکتوبر کو سڈنی روانہ ہوگا.ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے. قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلے گی.ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی.