دورہ انگلینڈ میں ایس او پیز اپنانے ہوں گے،وہاں ٹیسٹ کب ہوں گے؟ ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی نے بتا دیا

0
37

دورہ انگلینڈ میں ایس او پیز اپنانے ہوں گے،وہاں ٹیسٹ کب ہوں گے؟ ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے کھلاڑیوں کو لاہور بلایا جائے گا

ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ دوسری ٹیسٹ پچیس جون کو ہو گی،انگلینڈ میں جا کر وہاں کے پروٹوکول اپنائے جائیں،انگلینڈ میں باقاعدگی سے ٹیسٹ ہو ں ،انگلینڈ پہنچنے کے دوسرے روز ٹیسٹنگ ہو گی ،انگلینڈ میں تین روز کے وقفے کے بعد بھی ٹیسٹنگ ہو گی

ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ماحول میں رکھنے کا مقصد ہی سماجی فاصلے رکھنا ہے ،انگلینڈ کو پازیٹو آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا ،سات دن کھلاڑی ائسولیٹ رہے گا اگر یہ کھلاڑی مسلسل پازیٹو آتا رہے گا تو پھر واپس بھجوایا جائے گا ،وہاں خدانخواستہ اسپتال میں بھی انتظامات کئیے گئے ہیں

ڈاکٹر سہیل سلیم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے قوانین کے مطابق تمام ایس او پیز اپنائیں جائیں گے ،وہاں کسی کو ملنے نہیں دیا جائے گا، انگلینڈ میں اب کمی آ رہی اور پاکستان میں کیسز بڑھ رہے ہیں،انگلینڈ اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ اب وہ پیک گزار چکے ہیں ،ہم ویسٹ انڈیز ٹیم کو مانیٹر کر رہے ہیں ہم فٹ بال کو بھی دیکھ رہے ،رسک فیکٹر بہت بڑا ہے لیکن اسے محدود سے محدود کرنے کی کوشش کی ہے

ڈاکٹر سہیل سلیم کا مزید کہنا تھا کہ تماشائیوں کے داخلے کی پابندی ہے دیگر احتیاطی تدابیر بھی ہیں ،کھلاڑی بھی سولجر ہیں جو موجودہ حالات میں لوگوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لئیے میدان میں آئے ہیں.

Leave a reply