دورہ انگلینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن،اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آ گئی

0
20

دورہ انگلینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن،اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز ووسٹر میں نیٹ پریکٹس کی،قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی،

دوسری جانب اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آگئے ،دونوں ممبرز بدھ سے ٹریننگ سیشن میں شرکت کے اہل قرار دے دیئے گئے

قبل ازیں قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ای سی بی میڈیکل پینل کے زیر اہتمام اسکواڈ کی ووسٹر میں ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی

کرونا کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل

Leave a reply