fbpx

پتوکی میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار،وزیراعلیٰ کی شاباش

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پتوکی میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرنے پر قصور پولیس کو شاباش دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قصورپولیس کی تفتیشی ٹیم ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور پولیس کی محنت سے ہائی پروفائل کیس کے ملزمان قانون کی گرفت میں آئے اورتفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ انداز سے ہائی پروفائل کیس کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے درندہ صفت ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور انصاف کی فراہمی کے لئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے متعلقہ جرائم کا مکمل خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے اس کیس میں 230 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا اور 598 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی اورڈی این اے ٹیسٹ میچ ہونے سے ملزمان کی نشاندہی ممکن ہوئی۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن، موجودہ اور سابق ڈی پی اوز قصور کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم کی دن رات محنت سے ملزمان گرفتار ہوئے۔ تھانہ صدرپتوکی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار