دوسروں کو چور کہنے والے کے دائیں بائیں بیٹھے آٹا اورچینی چور نکلے، مریم اورنگزیب

0
29

دوسروں کو چور کہنے والے کے دائیں بائیں بیٹھے آٹا اورچینی چور نکلے، مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے کے دائیں بائیں بیٹھے آٹا اورچینی چور نکلے،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب،جن دوسرے لوگوں پہ الزام لگا رہےہیں وہ نہ حکومت میں ہیں نہ وزیرہیں، عمران صاحب کی سرپرستی میں جہانگیر ترین، خسرو بختیاراوراتحادیوں کی کمپنیاں چینی اسمگلنگ کرتی رہیں،رپورٹ بتارہی ہےجہانگیرترین کی شوگر ملز کو 56کروڑ یعنی 22فیصد سبسڈی دی گئی،رپورٹ میں بتایا گیاوفاقی اورصوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹابحران کی اہم وجہ بنی،عمران صاحب، شریف گروپ نے ایک کلو چینی برآمد کی نہ ہی ایک روپے کی سبسڈی لی،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے فروخت نہ ہونے والی چینی جہانگیر ترین نے ٹی سی پی کو 69 روپے کلو کے حساب سے فروخت کرکے پیسے وصول کرلئے

قبل ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے ٹائگرفورس سیاسی فائدے کے لئے بنانے کا اعتراف کرلیا ،عمران صاحب نے شوکت خانم ہسپتال کے نام پر 32 سال سیاست کی ،عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ ایک لاکھ ٹیکس دے کر کروڑوں کا زمان پارک اور بنی گالہ کا گھر کیسے بنایا؟ عمران صاحب قوم کو بتائیں کوئی محنت مزدور کئے بغیر اربوں کی جائیدار کہاں سے بنائی؟ عمران صاحب اللہ سے ڈریں اور معافی مانگیں اور دوسروں پر تہمتیں لگانا بند کردیں

Leave a reply