دوسروں کی تنخواہ کے لیے رات دن کورایج کرنے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے کوئی بولتا ہی نہیں ، مبشر لقمان
دوسروں کی تنخواہ کے لیے رات دن کورایج کرنے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے کوئی بولتا ہی نہیں ، مبشر لقمان
باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نیوز چینلز زور و شور سے سرکاری ملازمین کے تنخواہیں بڑھانے کے مطالبے کے حق میں حکومت کو لعن طعن کر رہے۔مزے کی بات کوریج کرنے والوں کی اپنی تنخواہیں کئی سال سے نہیں بڑھیں بلکہ کٹوتی ہو چکی، وقت پر ملتی بھی نہیں۔اوپر سے ہر وقت فارغ کیئے جانے کا خطرہ لاحق ہے .
تمام نیوز چینلز زور و شور سے سرکاری ملازمین کے تنخواہیں بڑھانے کے مطالبے کے حق میں حکومت کو لعن طعن کر رہے۔مزے کی بات کوریج کرنے والوں کی اپنی تنخواہیں کئی سال سے نہیں بڑھیں بلکہ کٹوتی ہو چکی، وقت پر ملتی بھی نہیں۔اوپر سے ہر وقت فارغ کیئے جانے کا خطرہ
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) February 11, 2021
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے سٹرکوںپر ہیں. ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات میں وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دی اور تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ سے تفصیلی آگاہ کیا گیا جب کہ اس دوران سرکاری ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے حکام اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تاہم یہ منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی جس کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملازمین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا