دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں،فیاض الحسن چوہان

0
24

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ہمارے کچھ تحفظات ہیں، ہمارے 6 ارکان حج کیلئے گئے ہوئے ہیں، 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں، ان کی وجہ سے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، ہم چاہتے تھے کہ پینل آف چیئرمین اجلاس کی صدارت کریں۔ فیاض چوہان نے کہا کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں 6 دن پہلے 106 کمرے بک کروائے گئے تھے، انہیں کون سی وحی ہوئی کہ 106 کمرے بک کروائے گئے، سوال یہ ہے کہ 6 دن پہلے 106 کمرے کیوں بک کروائے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کئی دیگر ارکان ذاتی مصروفیت میں ہو سکتے ہیں، 17جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سینکڑوں پولیس اہلکار اسمبلی کے اندر پہنچ چکے ہیں، عدالت کو اسمبلی میں پولیس کی موجودگی کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو اندر بلانے کی کیا ضرورت تھی۔

Leave a reply