کُڑکُڑکدائیں تےآنڈےکدائیں:دوست مزاری چند دن پہلےحمزہ شہبازکوپیارےہوگئےتھے:فیاض

0
69

لاہور:کُڑکُڑکدائیں تےآنڈےکدائیں:دوست محمد مزاری چند دن پہلےحمزہ شہبازکوپیارےہوگئےتھے:اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بڑے دُکھ کی بات ہے کہ لوگ اندرسے کسی کے ساتھ ہوتے ہیں اور بظاہر کسی کے ساتھ ہوتے ہیں‌

فیاض الحسن چوہان نے اس‌ حوالے سے کہا ہے کہ آج ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ دوست محمد مزاری چند دن پہلے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کو پیارے ہو چکے تھے۔ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف کاروائی میں بھی دوست محمد مزاری حکومت سے تعاون نہیں کر رہے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن سے ملکر حکومت کے خلاف بیان بازی پر منحرف اراکین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے 16 اپریل کے اسمبلی اجلاس کے لیے گیزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اس کے باوجود دوست محمد مزاری نے حمزہ شہباز کے کہنے پر سادہ کاغذ پر آج 6 اپریل کو اجلاس بلانے کے احکامات جاری کیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں دوست محمد مزاری کے اس غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتا ہوں۔گلبرگ کے ایک ہوٹل میں حمزہ شہباز نے اپنے بڑوں کی چھانگا مانگا کی سیاست کی روایات کو عروج پر پہنچایا ہوا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ لوٹوں، گھوڑوں اور خچروں کی اس خرید و فروخت کا نوٹس لیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس اور موجودہ حالات میں یہ معاملہ امن و امان کے بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 183 کے تحت ایسے حالات میں سپریم کورٹ آف پاکستان سوموٹو ایکشن لینے کی مجاز ہے۔

فیاض الحسن چوہان میری استدعا ہے کہ ان بھگوڑوں کو واگزار کروا کر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
دوست محمد مزاری چند دن پہلے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کو پیارے ہو چکے تھے۔

Leave a reply