چہلم شہدائے کربلا، پنجاب میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد:کراچی میں‌ سیکورٹی پلان جاری

0
70

لاہور:کراچی:::شہدائے کربلا کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 16 سے 18 ستمبر تک ہوگا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔جلوس کی گزرگاہوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔

کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کو شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس کے 2996 افسران اور جوان سیکیورٹی پرمامورہوں گے۔اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کے 375 افسران و اہلکارڈیوٹی سرانجام دے گے۔

جلوس کے اطراف اورگزرگاہوں پرپولیس کے ماہر نشانہ بازتعینات کئے جائیں گے۔اس کےعلاوہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے 1 ہزار ٹریفک اہلکارتعینات ہوں گے۔چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کیا جاچکا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔جو ٹریفک لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آتا ہے اس کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ اور جیل چورنگی کی جانب موڑا جائے گا۔

اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔ہر چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہفتہ 17 ستمبر کو چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Leave a reply